کراچی ملک بھر میں ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قیمت میں استحکام آنے لگا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 128 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کے قیام کے بعد روپے کی قیمت میں مزید استحکام اور ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔