امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہنماؤں سے ‘بغیر کسی شرائط’ کے ملاقات کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ملاقات ‘جب وہ چاہیں کبھی بھی ہو سکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نہ کہا کہ ‘میں کسی سے بھی ملنے کے لیے تیار ہوں۔ میں ملاقاتوں پر یقین رکھتا ہوں اگر وہ ملنا چاہتے ہیں، تو ہم ملاقات کریں گے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے دیے جانے والے بیان کے بعد ایران صدر کے مشیر حامد ابو طالبی نے ٹویٹ کے ذریعے جواب میں کہا کہ ‘جوہری معاہدے میں واپسی’ اور ‘ایرانی حق خود ارادیت’ کو تسلیم کرنے کے بعد ہی ملاقات کی راہ ہموار ہو سکے گی۔
