میکسیکو :غار سے 7 ہزار سال پرانے ڈھانچے برآمد

میکسیکو : میکسیکو میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک غار سے مایا تہذیب کے دور کے انسانی ڈھانچے دریافت کئے ہیں، خیال ہے کہ ڈھانچے سات ہزار برس پرانے ہیں۔ ڈھانچے دارالحکومت میکسیکو سٹی سے آٹھ سو کلومیٹر دور صوبہ ٹباسکو میں ایک غار سے ملے ہیں، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین آثار قدیمہ نے کہا دو ڈھانچے سات ہزار برس پہلے کے انسانوں کے ہیں جبکہ دوسرے چار ہزار سال پرانے ہیں۔ مایا تہذیب میکسیکو، ہونڈوراس،گوئٹےمالا ور ایل سلواڈور میں پھلی پھولی اور دو ہزار برس تک خطے میں غالب رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں