سرکاری وظائف پر بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےوالے پاکستانی طلبا و طالبات کی تفصیلات جاری

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) نے سرکاری وظائف پر بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا و طالبات کی تفصیلات جاری کردی ہیں ،سب سے زیادہ جرمنی میں 346امریکہ میں 236اور جنوبی کوریا میں 246پاکستانی طلباءتعلیم حاصل کر رہے ہیں چین میں سرکاری اخراجات پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباءکی تعدادصرف76ہے ۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 31ممالک میں سرکاری اخراجات پر پاکستانی طلباءو طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں فہرست کے مطابق جرمنی کی مختلف یونیورسٹیوں میں مجموعی طور پر 364طلباءو طالبات ایچ ای سی کی جانب سے دئیے جانے والے وظائف پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں دوسرے نمبر پر سب سے زیاد پاکستانی طلباءو طالبات جنوبی کوریا میں246طلباءو طالبات ،امریکہ میں 236،انگلینڈ میں 219فرانس میں 213ہنگری میں 201ملائیشیا میں 188ترکی میں 103اسٹریلیا میں 88چائنہ میں 76،اسٹریا میں 51بیلجیم میں 55،کنیڈا میں 34ڈنمارک میں 17،چیک رپبلک میں 2ہانگ کانگ میں 13آئر لینڈ میں 4،اٹلی میں 60،جاپان میں 2،ہالینڈ میں 34،نیوزی لینڈ میں 60،ناروے میں 2،پولینڈ ،پرتگال اور سنگاپور میں ایک ایک ،سپین میں 55،سویڈن میں 73،سویٹزرلینڈ میں 01اور تھائی لینڈ میں 46طلباءایچ ای سی کی جانب سے جاری ہونے والے بین الاقوامی تعلیم کے وضائف پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں