ریاض: سعودی صحافی “جمال خشوگی” کی گمشدگی کے معاملے پر ترک حکام نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ استنبول میں لاپتہ ہونے والے صحافی کے بارے میں ترک حکام کو شبہ ہے کہ انہیں قتل کر دیا گیا ہوگا، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ جمال خشوگی کا کالم چھاپنے والے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رواں ہفتے ان کی کالم کی جگہ “دی مسنگ وائس” یعنی “گمشدہ آواز” کی شہ سرخی کے ساتھ خالی چھوڑ دی ہے۔