چین امریکہ تجارتی جنگ سے غربت میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ سے دنیا میں غربت میں اضافہ ہوگا اور دنیا رہنے کے لیے خطرناک جگہ بن جائے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مانیٹرنگ فنڈ نے تنبیہ کی ہے کہ اگر امریکا اور چین کے مابین معاشی جنگ یوں ہی جاری رہی اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیکس لگاتے رہے تو اس سے غربت میں ہولناک اضافہ ہوجائے گا اور یہ دنیا رہنے کے لیے خطرناک جگہ بن جائے گی۔عالمی مالیاتی فنڈ نے معیشت کی عالمی ترقی کے حوالے سے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ سال معیشت کی عالمی ترقی کم تر سطح پر 3.7 فیصد رہے گی۔ معیشت کی عالمی ترقی کے موجودہ اشاریے ہمیں اپنی سمت تبدیل کرنے کے لیے خبردار کر رہے ہیں ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے چیف اکنامسٹ نے کہا ہے کہ تجارت پر پابندی سے مقامی اور بین الاقوامی معاشی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا، گھریلو صنعتیں بند اور اشیائے صرف لوگوں کی پہنچ سے دور ہوجائیں گی۔ یہ ہولناک منظر ہوگا ۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں چین سے معاشی جنگ کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا تھا جس کے ردعمل پر چین نے بھی امریکی شیا پر ٹیکس کی شرح کو بڑھادیا تھا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں