قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف کی شرکت کے لیے پروڈکشنز آرڈرز جاری

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشنز آرڈرز جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے پروڈکشنز آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔ پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے بعد شہباز شریف قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے. یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے جب کہ سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف ان دنوں آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کی تحویل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں