بیجنگ: کون کیا کرتا ہے؟ چین نے تمام شہریوں پر نظر رکھنے کا نظام رائج کر دیا، سوشل کریڈٹ سسٹم کے تحت شہریوں کی سماجی رویے کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے گی۔ امریکا نے نئے سسٹم کو شہریوں کی جاسوسی کا نظام قرار دے دیا۔
چینی حکومت اب سماجی رویے کی بنیاد پر اپنے شہریوں کی درجہ بندی کرے گی۔ مجوزہ سوشل کریڈٹ سسٹم 2020 تک لاگو کیا جائے گا تاہم چند شہروں میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر یہ نظام رائج کر دیا گیا ہے۔ نیا سسٹم مثبت اور منفی رویے کے حامل شہریوں کی الگ الگ فہرستیں مرتب کرے گا۔ چینی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نظام سے شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور اچھے برتاؤ کا مظاہرہ کرنے والے شہریوں کو نوازنے میں آسانی ہو گی۔ تاہم مخالفین اس سسٹم کو شہریوں کی جاسوسی کی کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر