14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق موت کی سزا پانے والے یہ دہشت گرد تین سویلین سمیت 22 افراد کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ ان دہشت گردوں نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مالم جبہ کے ہوٹل اور کئی تعلیمی اداروں کو تباہ کیا۔ موت کی سزا پانے والے دہشتگردوں کے علاوہ 8 دہشت گردوں کو مختلف سزائیں دینے کی بھی توثیق کی گئی۔ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں میں رحمان علی، ارشاد احمد، آفرین، احمد حسین، باچا رحمان، محمد مجید، محمد عاقل، سیف اللہ، شیر علی، محمد طارق اور علی رحمان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں