اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ حکومت کے خلاف فوری احتجاجی تحریک نہ چلانے پر متفق ہو گئی ہیں جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کی احتجاج کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی خواہش مخدوش ہونے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت مکمل نااہل ہے، اسے بے نقاب ہونے دیا جائے، اگر فوری کسی قسم کا احتجاج کیا تو عوام میں اپوزیشن کا منفی تاثر جائے گا، حکومت کے خلاف چھ ماہ بعد پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا جانا چاہیے۔ ادھر نواز شریف اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی تجویز پر نیم رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اگر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی تو دونوں جماعتوں کے مرکزی قائدین شریک نہیں ہونگے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی 22 سال بعد اپوزیشن چیمبر آمد ہوئی جہاں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی، نواز شریف نے اے پی سی میں نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔