لاہور: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر اعلان کردہ 5 خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت بکنگ کا آغاز 29 مئی سے ہوگا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید الفطر کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت پہلی ٹرین 2 جون کو کراچی سٹی اسٹیشن سے صبح 10:45 پر پشاور روانہ ہو گی، دوسری ٹرین بھی 2 جون کو کوئٹہ سے صبح 11:30 پرراولپنڈی روانہ ہو گی۔ تیسری خصوصی ٹرین 3 جون صبح 11 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ ہوگی۔ چوتھی ٹرین 4 جون کو صبح 8 بجے راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ ہو گی جب کہ پانچویں خصوصی ٹرین 4 جون کولاہور سے شام 6 بجے کراچی کینٹ روانہ ہو گی۔
یاد رہے کہ عید کے روز سفر کرنے والے مسافروں کو تمام ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر