کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے مختلف حساب سے اس سال کے فطرے کی رقم کا اعلان کردیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق گندم کے حساب سے اس سال فطرے کی رقم 100 روپے فی کس مقرر کی گئی اور جو کے حساب سے یہ رقم 400 روپے فی کس بنتی ہے۔
اس کے علاوہ کھجور کے حساب سے 1600 روپے فی کس، کشمکش کے حساب سے 1920 روپے فی کس اور پنیر کے حساب سے اس سال فطرے کی رقم 2940 روپے فی کس مقرر کی گئی۔ مرکزی کمیٹی کےمطابق کفارہ صوم کے لیے 60 مساکین کو کھانا کھلایا جاسکتا ہے۔