لوک ورثہ اسلام آباد میں دس روزہ ثقافتی میلے کا آغاز

اسلام آباد: لوک ورثہ اسلام آباد میں دس روزہ سالانہ میلے کا آغاز ہو گیا، ملک بھر کے دستکاروں اور فنکاروں نے میلے کی رونقیں بڑھانے کے لیے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دئیے۔ علاقائی ثقافت کے رنگ، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس، لوک ورثہ اسلام آباد میں سالانہ لوک میلہ سج گیا، میلے میں ملک بھر سے آئے ہنر مند اور دستکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں تو روایتی لباس زیب تن کیے فنکاروں کاعلاقائی رقص بھی شرکاء کی خاص توجہ کا مرکز ہے۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کے رنگ ایک جگہ دیکھنے کو ملے تو عوام بھی پھولے نہ سمائے۔ وفاقی دارلحکومت میں ثقافتی رنگوں سے سجا میلہ دس روز تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں