وفاقی حکومت نے لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دے دیا، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ کمیشن میں مجموعی طور پر 9 ممبران شامل ہیں جبکہ معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی اعوان کمیشن کے چئیرمین ہونگے۔ کمیشن کے تمام ممبران پانچ سال کیلئے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ یہ کمیشن اسلام آباد کی لوکل گورنمنٹ سے متعلق اپنی سفارشات تیار کرے گا۔ سینیٹر سیمی ایزدی، ایم این اے راجا خرم شہزاد، سینیٹر مشاہد حسین سید، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، علی بخاری، طیبہ ابراہیم اور چیف کمشنر آفس کا گریڈ انیس کا افسر بھی کمیشن کے ممبران میں شامل ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ڈائریکٹر فنانس کمیٹی کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں