اسلام آباد: قطری سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں فراہم کرینگے۔ قطر کے سفیر کا کہنا تھا کہ قطر پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینا چاہتے ہیں، پاکستان نے کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے بہتری حکمت عملی اپنائی ہے، پاکستان کو 10لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرینگے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطر کے سفیر عبدالرحمان بن فیصل التھانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران قطری سفیر نے پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹے کے لیےمسلم ممالک کے مابین یکجہتی ضروری ہے، اسلامو فوبیا کے خلاف موثر آواز اٹھانے کے لیےمسلم اُمہ کے مابین اتفاق و اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دونوں ممالک اپنی جغرافیائی اہمیت کو بروے کار لاکر معاشی استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔