نیب نے بشریٰ بی بی اور علی محمد خان کو طلب کر لیا

لاہور: نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس بارے نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی، نیب نے بشریٰ بی بی اور علی محمد خان کو طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کو تحقیقات کے لیے کل طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے بشریٰ بی بی اور علی محمد خان کو کیس سے متعلق دستاویزات کے ہمراہ طلب کیا ہے، اس سلسلہ یں بشریٰ بی بی اور علی محمد خان کے وکلا نے نیب نوٹس موصول کر لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں