بیت المقدس: فلسطین میں گریٹ مارچ آف ریٹرن کا سودن پورے ہو گئے، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے پندرہ سالہ لڑکا شہید ہو گیا، سو روزہ اس احتجاج میں شہداء کی تعداد 138 ہو گئی۔
فلسطینیوں کی جانب سے گریٹ مارچ آف ریٹرن کو سو دن مکمل ہو گئے جبکہ اسرائیلی فورسز کی بربریت بھی جاری ہے۔ سویں روز بھی غزہ اسرائیل بارڈر پر احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر گولیوں کی برسات کر دی گئی، جس سے پندرہ سالہ لڑکا شہید ہو گیا.
اس تصادم میں دو سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تیس مارچ کو شروع ہونے والے اس حتجاج میں اب تک ایک سو اڑتیس فلسطینی شہید جب کہ پندرہ ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء میں 19 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔