کراچی: عوام مہنگائی کے ایک اور جھٹکے لئے تیار ہوجائیں، آئندہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل 3 سے 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔ ڈالر کے چڑھتے دام کے باعث مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے، اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ آئندہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل مزید 3 سے 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا خدشہ ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ادائیگوں کا توازن بگڑجانے سے روپے کی قدر میں کمی ہے۔ نگراں دور حکومت میں روپیہ ڈالر کے مقابلے 10 فیصد تک گھٹ چکا ہے، یعنی ڈالر 12 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا اور صرف ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل کے دام 14 روپے 18 پیسے بڑھ گئے۔ معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے اشیاء خوردونوش اور دیگر اشیاء مہنگی ہوسکتی ہیں۔