سونا100 روپے سستا، فی تولہ 59200 کا ہو گیا

کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا8ڈالر کی کمی سے 1215ڈالر اونس کا ہو گیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 100روپے کی کمی دیکھی گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 59 ہزار 200 روپے ہو گئی، اسی طرح 86 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 50 ہزار 754 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت765روپے کی پرمستحکم رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں