کراچی: عالمی جریدے “دی اکنامسٹ” کا نئی حکومت کو مشورہ، روپے کی قدر اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے آئندہ حکومت کو سخت قوانین مرتب دینے ہوں گے۔ عالمی جریدے “دی اکنامسٹ” کا الیکشن کے بعد کی صورتحال پر تبصرہ، آئندہ 5 سال میں معاشی میدان میں چین پاکستان کیساتھ سب سے زیادہ تعاون کرے گا۔دوست ملک کی سرمایاکاری پر اعتراضات کے باوجود چین کے بارے میں عوام کی رائے مثبت ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق چین توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں زیادہ سرمایاکاری کرے گا۔ نجکاری پر تبصرہ دیتے ہوئے جریدہ لکھتا ہے کہ مخالفت کے باعث نجکاری کا عمل سست روی کا شکار رہے گا۔ نجکاری کا عمل سیاست کی نظر ہوتا نظر آرہا ہے۔ دی اکنامسٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ادائیگیوں کا توازن بگڑا تو معاشی ترقی کی شرح متاثر ہوگی، آئندہ حکومت درآمدات کو قابو کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی جبکہ درآمدی پابندیوں کے باعث آئندہ دو سال میں سرمایا کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔