اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹینڈر ووٹ کو کاؤنٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔ کسی اور کے نام سے ووٹ کاسٹ ہونے پر اصلی اور جعلی دونوں ووٹ کاؤنٹ ہوں گے. الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصلہ مجبوری کے تحت کیا گیا، ذمہ دار پارلیمنٹیرینز ہیں، ٹینڈ رووٹ کے لیے الگ بیلٹ باکس ہوگا، نتیجہ جاری ہونے کے بعد معاملہ تحقیقات کے لیے نادرا کوبھجوایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انگوٹھے کے نشان سے معلوم کیا جائے گا جعلسازی کس شخص نے کی، جعلی ووٹ ڈالنے والےکو کرپٹ پریکٹس کے تحت 2 سال جیل کی سزا ہوگی۔