مکہ مکرمہ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سہ منزلہ مطاف سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی جائیں گی اور حج موسم میں ایک گھنٹے میں 107ہزار افراد طواف کرسکیں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ بات مسجد الحرام کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ کے سیکرٹری مشہور بن محسن المنعمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے آرام و راحت کو یقینی بنانے والے بہتر سے بہتر ڈیزائن کے انتخاب کیلئے غوروخوض کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نیحازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ”ضیف“ نظام کا افتتاح کردیا۔ اس کے تحت حاجیوں کی تمام بسوں کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جائیگی۔ 28 کمپنیوں کے ماتحت 17ہزار بسوں کی جملہ سرگرمیوں کی نگرانی کی جائیگی۔ ”ضیف “پروگرام بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ نے وادی مکہ ٹیکنالوجی کے تعاون سے تیار کرایا ہے۔ یہ سمارٹ ایپلی کیشن پر منحصر ہے۔