لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کی باہمت بیٹی فجر کے لیے خصوصی اقدام کرتے ہوئے پاک فوج کے زیر انتظام ادارے میں نوکری دے دی. آرمی چیف نے کہا فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔
منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کی باہمت بیٹی فجر کے لیے خصوصی اقدام کیا۔ فجر کو پاک فوج کے زیرِ انتظام ادارے میں نوکری دے دی گئی۔ فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ فجر کو مزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے کہا فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔