لندن کی منفرد لائبریری

برطانیہ: جیسے جیسے عام آدمی کے لیے ٹیکنالوجی تک رسائی ممکن ہوتی جا رہی ہے، انٹرنیٹ، کمپیوٹر، ای بک، آئی پیڈ اور سمارٹ فون کو کتابوں کا متبادل سمجھا جانے لگا ہے۔ ایسے حالات میں، مشرقی لندن کے گلی کوچوں اورمحلوں میں لٹل فری لائبریری کا قیام اور منصوبے کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا کہ کتب بینی کی روایت کو زندہ رکھنا شاید اتنا مشکل نہ رہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لٹل فری لائبریری منصوبے کا آغاز لندن کے ایک گنجان آباد علاقے بارووالتھم فاریسٹ سے کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کو ایک غیرمنافع بخش تنظیم کی معاونت حاصل ہے۔ فی الحال اس علاقے میں کل 12 لائبریریوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان کتاب گھروں کو لندن سے تعلق رکھنے والے مشہور آرٹسٹوں نے ڈیزائن کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2013ء تک لگ بھگ 400 لٹل فری لائبریریاں امریکہ میں قائم کی جا چکی ہیں جب کہ رواں برس دنیا بھر میں قائم کی جانے والی لٹل فری لائبریریوں کی تعداد تقریباً 15,000 تک پہنچ چکی ہے اور 1000 سے زائد منصوبے ابھی زیرِ تکمیل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں