مصرکی سی پیک منصوبے میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

قاہرہ :مصر نے سی پیک منصوبے میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا تے ہوئے کہا ہے کہ مصر سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور پاکستان سے تعاون کرے گا جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 70 ممالک کو آپس میں ملا دےگا اور مصر بھی سی پیک سے استفادہ کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور مصر کے تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر مصری دارالحکومت قاہرہ میں 2 روزہ سی پیک ڈائیلاگ اور ٹریڈ سمٹ کا آغاز ہوگیا۔کانفرنس کا انعقاد ساتھ ایشین اسٹریٹیجک اسٹیبلٹی انسٹی ٹیوٹ (ساسی)کی جانب سے کیا گیا ہے۔ساسی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ماریہ سلطان نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار، مصر میں پاکستان کے سفیر مشتاق علی شاہ اور مصری وزیر برائے منصوبہ بندی ہالا السعید بھی موجود تھیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 70 ممالک کو آپس میں ملا دےگا اور مصر بھی سی پیک سے استفادہ کرسکتا ہے۔دوسری جانب مصر نے بھی سی پیک منصوبے میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔مصری وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ مصر سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور پاکستان سے تعاون کرے گا۔واضح رہے کہ مصر اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات 1948 میں قائم ہوئے تھے اور قیامِ پاکستان کے بعد مشرقِ وسطی میں سے مصر وہ پہلا ملک تھا، جس نے یہاں اپنا سفارت خانہ کھولا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں