پاکستان نے غوری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے کیا، جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد بلال حسین نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک اور چیئرمین کے آر ایل طاہر اکرام بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ غوری بیلسٹک میزائل 1300 کلومیٹر تک نشانے کو ہدف بنا سکتا ہے اور روایتی و ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِاعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کم سے کم جوہری دفاعی صلاحیت رکھنے کا مقصد خطہ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے، میزائل تجربہ سے پاکستان کی کم سے کم دفاعی صلاحیت مضبوط ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب بھر کے مزدوروں اور ورکرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت
وفاقی وزیر محسن نقوی سے سعودی سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
پاکستان کے لیے کشمیر کی اہمیت – عبد الرحیم عزمؔ
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز (بیکس) اور فورم فار ڈگنٹی انیشیٹوز (ایف ڈی آئی) کا اسلام آباد کے سکولوں میں ماحولیاتی تعلیم کو بڑھانے کے حوالے سے تاریخی لیٹر آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط کی تقریب
حکومتِ پاکستان نے حج ڈیجیٹلائز کردیا، موبائل ایپ متعارف