صوبہ پنجاب میں بجلی چوری روکنے کے لئے وزیراعلیٰ ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور: صوبہ پنجاب میں بجلی چوری روکنے کے لئے وزیراعلیٰ ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کی چیکنگ کی جائے گی جبکہ بڑے گھریلو صارفین کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم کے بجلی چوری روکنے کی مہم کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کی سربراہی سیکرٹری کے سطح کے افسر کریں گے۔ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ ڈویژنل کمیٹی کی سربراہی کمشنر جبکہ ڈسٹرکٹ کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی کمشنر کریں گے۔ خصوصی کمیٹیوں میں ڈویژنل اور ضلعی سطح کے پولیس افسران بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کو وفاقی حکومت اور متعلقہ وفاقی اداروں کی پوری معاونت حاصل ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں