راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج میں صرف ڈی جی آئی ایس پی آر کا سماجی میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے اہم پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی سمیت پاک فوج کے کسی افسر کا کسی سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، پاک فوج میں صرف ڈی جی آئی ایس پی آر کا سماجی میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ ہے، باقی تمام اکاؤنٹس جعلی تصور کیئے جائیں۔
Neither DG ISI nor any other officer of Pakistan Army maintains an official account on any social media platform. The official accounts are of spokesperson only ie DG ISPR. Request treat all accounts such as the one attached here as fake. https://t.co/hbd9FZqEwg
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) October 10, 2018