اسلام آباد: بیرون ملک مزدوری کرنیوالے پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ کی شرط ختم کرنے پر غور، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کودرپیش مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی بیرون ملک پاکستانیوں کوترسیلات زربھجوانے کا طریقہ کار وضع کرے گی۔ کمیٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کودرپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کرے گی۔ کمیٹی اسٹیٹ بینک اور نادرا اورایف آئی اے سے مل کرطریقہ کار وضع کرے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہیومین ریسورسزڈیولپمنٹ کے ذیلی اداروں کےبورڈ آف گورنرزمیں میرٹ تعیناتیاں کی جائیں۔
وزارت سمندرپارپاکستانیزکےذیلی اداروں کےبورڈ آف گورنرزمیں بھی میرٹ پرتعیناتیاں کی جائیں۔ دوسری جانب بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی منتقلی کااصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ بیرون ملک مزدوری کرنیوالے پاکستانیوں کیلیے نائیکوپ کی شرط ختم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں اور لیبر کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ خلیجی ممالک میں روزگار کے مواقع سے بھرپوراستفادہ کیلیے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ مزدوروں کےتحفظ کیلیےحفاظتی معیارپرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر