حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث قومی احتساب بیورو شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا،ہارڈ شپ الاﺅنسز ریکوری اینڈ ریوارڈ نہ ملنے کے باعث ملازمین شدید ذہنی دباﺅ میں مبتلاءہونے لگے ، چیئرمین نیب کی جانب سے دو ملازمین کے بچوں کی شادی کیلئے جیب سے دو لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے اپنی ملاقات کے دوران ملازمین کے الاﺅنسز اور دیگر فنڈز بحال کرنے کی بات کی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ نیب کو مالی بحران سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ضروری فنڈز کا اجراءجلد کرا دیں گے تاہم وزیرخزانہ نے رقم نہ ہونے کا بہانہ بنا کر فنڈز دینے سے انکار کردیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ نیب فنڈز گزشتہ دور حکومت میں بھی روکے گئے تھے تاکہ مالی بحران کے باعث اہم انکوائریوں میں پیشرفت نہ ہو سکے ۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر