سیدہ فاطمی 10 دن پہلے ہی فرانس سے تربیت مکمل کر کے پاکستان پہنچی تھیں ان کی شادی 29نومبر کو ہوئی تھی، ہنزہ میں گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوئے
دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنزہ میں گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ دنوں کی موت کریم آباد کے ایک نجی ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکج کے باعث ہوئی۔سول اسپتال ہنزہ میں دونوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا۔پولیس کے مطابق میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔ دونوں نے گرمائش کے لیے کمرے میں گیس کا ہیٹر چلایا ہوا تھا جو دونوں کی موت کا سبب بنا۔سیدہ فاطمی دفتر خارجہ میں بطور اسٹنٹ ڈائیریکٹر تعینات تھیں اور انکا تعلق 42 ویں کامن ٹریننگ سے تھا۔سیدہ فاطمی دفتر خارجہ میں کامن ڈپلومیسی سیکشن میں تعینات تھیں اور 10 دن پہلے ہی فرانس سے تربیت مکمل کر کے پاکستان پہنچی تھیں۔
سیدہ فاطمی کا تعلق اٹک سے تھا اور وہ ان کی کچھ روز قبل 29نومبر کو شادی ہوئی تھی۔ وہ فارن سروس اکیڈمی کے 35 اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس میں پوزیشن ہولڈر تھیں۔نوجوان جوڑی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں اورسوشل میڈیا صارفین کی طرف سے دونوں کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے اس سے قبل کئی گیس لیکج کے باعث کئی اموات ہو چکی ہیں۔
اسی سال مری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب مری میںگیس ہیٹر جلاکر سونے والے دلہا دلہن سمیت 7 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق مری میں برفباری جاری ہے اور شدید سردی کی وجہ سے دلہا دلہن گیسہیٹر جلا کر سوئے لیکن کمرے میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے صبح سویرے مردہ حالت میں پائے گئے۔ صبح گھر والوں نے دروازہ کھٹکٹکایا تو اندر سے کوئی جواب نہ آیا‘گھر والوں نے دروازہ توڑا تو اندر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملیں۔ اہل خانہ نے انہیں ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی۔اور اب دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنزہ میں گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔