اسلام آباد: سابق حکومتوں کی 16 اہم شخصیات عمران خان کی کابینہ کا حصہ ہیں۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ، وزیر خارجہ شاہ محمود پیپلز پارٹی دور میں وفاقی وزیر رہے۔ شیخ رشید، نواز شریف اور پرویز مشرف کی کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں، فواد چودھری بھی پیپلزپارٹی اور پرویز مشرف کے ترجمان رہے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود مشرف دور میں وزیر اور سیکرٹری اطلاعات پی پی رہے، فہمیدہ مرزا پیپلزپارٹی کے دورمیں سپیکر قومی اسمبلی تھیں۔ وزیر نجکاری محمد میاں سومرو مشرف دور میں چیئرمین سینیٹ رہے، اعظم سواتی پیپلزپارٹی دور میں جے یو آئی کی طرف سے وفاقی وزیر رہے۔ وفاقی وزرا عمرایوب اور خسرو بختیار بھی مشرف کابینہ کا حصہ تھے۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان مشرف کابینہ اور پیپلزپارٹی کا حصہ رہے۔ فردوس عاشق اعوان، نور الحق قادری بھی زرداری کی کابینہ میں تھے، وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال مشرف دور میں وزیر تعلیم رہ چکی ہیں۔ وزیر برائے انسداد منشیات علی محمد مہر بھی مشرف دور میں وزیر اعلیٰ سندھ رہ چکے ہیں۔ وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن بھی زرداری دور حکومت کے اہم پارٹی رہنماؤں میں شامل تھے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر