کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نےکراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزوں نے ناجائز منافع کی غرض سے مارکیٹوں سے پھل غائب کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین ان ذخیرہ اندوز منافع خوروں کی سازش کو اپنے کامیاب بائیکاٹ مہم سے ناکام بنائیں۔
کوکب اقبال کا کہناہے کہ گزشتہ کئی سال سے اشیائے خور و نوش، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال بھی گرانی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، مہنگے پھلوں کی فروخت رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں عروج پر ہوتی ہے اس لیے کنزیومرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم کا پہلے ہی عشرے سے آغاز کیا جا رہا ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر