پاک فوج کی جانب سے عوام الناس کے لیے اہم پیغام

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں آئی ایس پی آر کا حوالہ دے کر جعلی تھریٹ الرٹ سوشل میڈیا پر پھیلا یا جارہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف شہروں میں جعلی تھریٹ الرٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، یہ جعلی تھریٹ الرٹس آئی ایس پی آر کا حوالہ دے کر پھیلائی جارہی ہیں جب کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی تھریٹ الرٹس جاری نہیں کی گئیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ یہ غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کے لیے پراپیگنڈا کرنے کی کوشش ہے، شہریوں سے درخواست ہے ایسی خبریں نہ پھیلائیں اور اس طرح کی کوئی بھی جعلی خبر دیکھیں تو آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ سے خبر کی تصدیق کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں