پاکستانی خفیہ اداروں کی کارروائی، ‘را’ کا نیٹ ورک پکڑ لیا

پاکستانی خفیہ اداروں نے گلگت بلتستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کا نیٹ ورک پکڑلیا، یہ نیٹ ورک علاقے میں انتشار پھیلانے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف عمل تھا۔ خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا اور آپریشن کے دوران بی این ایف کے 14 متحرک کارکن حراست میں لیے گئے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ گزشتہ کئی سال سے گلگت بلتستان کی قوم پرست تنظیم بالاورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی جس کا ہدف طلبا و نوجوانوں کو ٹارگٹ کرکے دہشت گردی اور علیحدگی کی تحریک کو ہوا دینا تھا۔ اس مقصد کے لیے را نے ایک ارب روپے بھی فراہم کیے۔

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا تھا کہ عبدالحمید خان نے عالمی مالیاتی اداروں کو مجوزہ 6 ڈیمز کی تعمیر میں مدد روکنے کیلئے خطوط لکھے تھے۔
چیئرمین بی این ایف حمید گروپ عبدالحمید خان کو 1999 میں نیپال پھر بھارت لے جایا گیا تھا جہاں اسے ‘را’ کے ایجنٹ کرنل ارجن اور جوشی نے ہینڈل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں