گھوٹکی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر نارکورٹکس کنٹرول سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اس افسوس ناک موت کی تصدیق ان کے خاندانی ذرائع نے کی ہے کہ علی محمد مہر کا انتقال خانپور مہر میں اپنی رہائشگاہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
سردار علی محمد مہر سینئر سیاستدان تھے اور 2002 سے 2004 تک صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔
علی محمد مہر 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیث سے کامیاب ہوئے اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پاکستان کی اہم شخصیات نے سردار علی محمد مہر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔