کراچی: شہرقائد کے متعدد علاقے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے متاثرہوگئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کے اس بڑے بریک ڈاؤن سے شہرکے مختلف علاقے سحرکے دوران تاریکی میں ڈوب گئے۔ ملیر، قائد آباد، سمن آباد، سہراب گوٹھ، نیو کراچی، ناتھ کراچی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاون، شاہ فیصل کالونی، سہراب گوٹھ، کورنگی 4 ، 5 ، ساڑھے 5 نمبر، سوکوارٹرایریا 36 سی، گلزارہجری اسکیم 33 سمیت صدرکے علاقوں میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ شدید گرمی میں شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔