دبئی: متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو مستقل رہائش کی اسکیم ”گولڈن کارڈ‘‘ کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، مختلف شعبوں کے ماہرین، محققین اور غیر معمولی طور پر ذہین طلبہ کو مستقل رہائش کے فوائد دیے جائیں گے۔ مستقل رہائش اسکیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔
پہلے مرحلے میں مستقل رہائش کی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں 6800 سرمایہ کار شامل ہیں اور ان سرمایہ کاروں کی متحدہ عرب امارات میں مجموعی سرمایہ کاری 101 ارب درہم یعنی چالیس کھرب روپے سے زائد ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے بھی غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کے حوالے سے گرین کارڈ اسکیم شروع کررکھی ہے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر
پاکستان کی غزہ میں یواین کے ادارے کو امدادی کام سے روکنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور
چودھری پرویزالہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا