مون سون سیزن میں تاخیر کے باعث پاکستان اور بھارت میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون سیزن میں تاخیر کی وجہ سے گرمی کی شدید لہر آنےکا خدشہ ہے جو کئی ہفتے تک جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور حیدر آباد گرمی کی لہر سے شدید متاثر ہوں گے جب کہ کراچی میں مجموعی طور پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرم علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ شمالی حصوں میں موسم پہلے کی طرح نمدار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بعض اضلاع بدین، سجاول، سانگھڑ، ٹھٹھہ، عمر کوٹ اور تھرپارکر 30 مئی تک بدستور معتدل خشک سالی کا شکار رہیں گے جب کہ وادی کوئٹہ او گرد و نواح میں مطلع صاف اور خشک ہے، کم سےکم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی میں 46، تربت میں 45، لسبیلہ میں 44 اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر