یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر، برانڈ گھی 4 روپے فی کلو اور برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک 5 روپے تک مہنگا کیاگیا ہے جب کہ دودھ کے لیٹر کا پیک 147 سے بڑھا کر 152 روپے اور بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے 38 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ، ٹی وائٹنر اور کافی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9 روپے سے 20 روپے تک اضافہ کیاگیا ہے جس سے 90 ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر98 روپے ہوگئی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر کپڑے دھونے کے ڈٹرجنٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر