ریاض: کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے گزشتہ سال سعودی حکومت کی جانب سے فضائی آپریشنز معطل کر دیا گیا تھا۔ جو بتدریج بحال کر دیا گیا، تاہم یہ فلائٹ آپریشنز مکمل طور پر بحال نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے ابھی تک بہت سے پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی نہیں ہو سکی ہے۔ گزشتہ ماہ نئے کورونا وائرس کی وبا کے بعد سعودی عرب نے ایک بار پھر فلائٹ آپریشنزمعطل کر دیا تھا۔ البتہ مملکت میں پھنسے غیر ملکیوں کو واپس لے جانے کے لیے یکطرفہ پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے ، اس کے علاوہ کارگو سروس بھی کام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک بڑی خبر آ گئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے اگلے چند ماہ بعد تمام انٹرنیشنل فلائٹس چلانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 17 مئی 2021ء سے تمام فلائٹ آپریشنز بحال کر دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے ابھی مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کئی ہفتوں سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہو چکی ہے تاہم مملکت میں مقیم مسافروں کو واپس بھجوانے کے لیے پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران سعودی عرب کے لیے یک طرفہ پروازوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے تاکہ مملکت سے آنے والے پاکستانی مسافروں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے پاکستان کے لیے 75 پروازیں چلائی گئیں جن کے ذریعے 18 ہزار سے زائد مسافر وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ’پی آئی اے نے سعودی عرب کی جانب سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کے بعد یک طرفہ پروازوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جن کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستانی مسافروں کو واپس لایا جا رہا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ‘گذشتہ تین ہفتوں میں 75 پروازوں چلائی گئی ہیں جن کے ذریعے 18 ہزار 600 مسافر پاکستان واپس آئے ہیں۔‘ پی آئی اے کا سعودی عرب سے پاکستان کے لیے دمام، مدینہ، ریاض اور جدہ سے فلائٹ آپریشن جاری ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر