جکارتہ: دنیا بھر میں کوروناوائرس پر قابو پانے کے لیے ویکسین لگوائی جا رہی ہیں، مختلف ممالک میں ویکسین کے بدلے مختلف آفرز کی جا رہی ہیں، اسی حوالے سے ایک خبر انڈونیشیا سے آئی ہے جہاں پر ویکسی نیشن کو فروغ دینے کے لیے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے پر مرغی بطور انعام دی جائے گی۔ انڈونیشن حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین لگانے کی مہم میں عوام کی دلچسپی کم ہونے کی وجہ سے یہ مہم اپنائی گئی ہے،طبی عملے نے دور دراز علاقوں میں جا کر لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی اور ان میں مرغیاں تقسیم کیں۔ عملے کا کہنا تھا کہ برزگ شہریوں کو ویکسین کے لیے آمادہ کرنا مشکل ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک صرف پانچ فیصد عوام کو ویکسین لگائی گئی ہے