پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے لیے کورونا ایس او پیز جاری کر دیں۔ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامی سربراہوں کے نام مراسلے میں محکمہ صحت نے کہا ہے کہ عزاداروں کے لیے موبائل ویکسی نیشن کا انتظام کیا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم سے عزاداروں کی آن سپاٹ ویکسی نیشن ہو گی، مجالس اور جلوسوں میں ماسک اور سینیٹائزر کی سہولت یقینی بنائی جائے، صرف ویکسینیٹڈ ذاکرین کو ہی مجالس منعقد کرنے اجازت ہو گی۔ محکمہ صحت پنجاب کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مجالس میں بچے، بیمار اور عمر رسیدہ افراد شامل نہ ہوں، جلوس کے شرکا ماسک، سماجی فاصلے اور ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں، مجالس کا انعقاد کھلی جگہ پر کیا جائے اور داخلے سے پہلے شرکا کا ٹمپریچر چیک کیا جائے، نیاز اور کھانے کی تقسیم کھلی جگہ اور ڈسپوزبل برتنوں میں کی جائے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب بھر کے مزدوروں اور ورکرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت
وفاقی وزیر محسن نقوی سے سعودی سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
پاکستان کے لیے کشمیر کی اہمیت – عبد الرحیم عزمؔ
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز (بیکس) اور فورم فار ڈگنٹی انیشیٹوز (ایف ڈی آئی) کا اسلام آباد کے سکولوں میں ماحولیاتی تعلیم کو بڑھانے کے حوالے سے تاریخی لیٹر آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط کی تقریب
حکومتِ پاکستان نے حج ڈیجیٹلائز کردیا، موبائل ایپ متعارف