کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل چھٹے روز بھی بہتری نظر آئی اور جمعے کو کاروباری دن کے اختتام تک ایک ڈالر 174 روپے 48 پیسے کی سطح پر تھا جو گزشتہ ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ برآمدکنندگان کی جانب سے مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت کا عمل جاری ہے کیوں کہ آئی ایم ایف نے قرض اسکیم کے تحت 6 ارب ڈالر فراہمی کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد دیگر ذرائع سے بھی ڈالر کی ترسیل متوقع ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے تحت پاکستآن کو ایک ارب ڈالر کی زائد کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں استحکام نظر آرہا ہے۔ بینک کے مطابق جمعہ کے روز روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے چار پیسے بہتری ہوئی اور گزشتہ چھ دنوں کے بعد مجموعی طور پر روپے کی قدر میں دو روپے پچاس پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر