اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق ایجنسیوں نے بریفنگ دی کہ غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ قومی سلامتی کمیٹی نے گذشتہ اعلامیے کی بھی توثیق کر دی۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس، دفاع، خارجہ، داخلہ، اطلاعات کے وزراء نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں واشنگٹن سے پاکستانی سفارتخانے کے مراسلے کا جائزہ لیا گیا، امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے اجلاس میں شرکت کی، اسد مجید نے اجلاس کو ٹیلی گرام کے مواد اور پس منظر پر بریفنگ دی۔ ٹیلی گرام میں کسی سازش کے ثبوت نہیں ملے، سکیورٹی ایجنسیز نے قومی سلامتی کمیٹی کو سازش کے ثبوت نہ ملنے سے آگاہ کر دیا، سکیورٹی ایجنسیز کی معلومات کے مطابق کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔ دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر
پاکستان کی غزہ میں یواین کے ادارے کو امدادی کام سے روکنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور
چودھری پرویزالہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا