کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قدر میں 97 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 217 روپے پر آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے سے نیچے لانے کا بیان اور بینکوں کے خلاف انکوائری کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔