وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے لیے بڑے پیکج کی تیاری کی ہدایت کردی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی اور ٹیلی کام بجٹ تجاویز پر اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم کی فکسڈ ٹیکس رجیم کے لیے فوری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی کیلئے بڑے پیکج کی بھی تیاری کی ہدایت کی۔
آئی ٹی شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری دی گئی اور جدید ٹیکنالوجی اورآئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پرخصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں نوجوانوں کو آئی ٹی اورجدید ٹیکنالوجی میں ہنرمند بنانے کے پروگرام اور خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کی بھی منظوری دے دی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر