پیٹرولیم مصنوعات کے دو جہاز یو اے ای اور ایک آذربائیجان سے خریدیں گے: مصدق ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کےدو جہاز یو اے ای سےگورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیاد پرخریدیں گے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کا ایک جہازآذربائیجان سےخریدیں گے۔
وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ہمیں 9 ماہ کے لیے ریلیف ملا ہے لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے بعد معیشت بحالی کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے جب کہ آنے والی حکومت کو آئی ایم ایف معاہدے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگست میں حکومت مدت پوری کرے گی اس کے بعدالیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، سیاسی اتحاد کا فیصلہ الیکشن کا وقت آنے پرہوگا، نگراں حکومت میں کون کون شامل ہوگا ابھی تک ناموں پرفیصلہ نہیں ہوا، نگراں حکومت زیادہ سے زیادہ 90 دن اورکم سے کم 60 دن میں الیکشن کرائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں