لندن میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر بھی بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے میں 16 لاکھ برطانوی پاکستانی باشندوں کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ملاقات میں برطانیہ کی جانب سے افغان شہریوں کی میزبانی اور آبادکاری کے عمل میں پاکستان کی حمایت کو بھی سراہا گیا، اس موقع پر نگران وزیراعظم نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر