اسلام آباد: ایپکس کمیٹی کا اجلاس نگران وزیراعظم کے زیرصدارت ہوا، اجلاس میں غیر قانونی مقیم افراد کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سول وعسکری حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں پاکستان کی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کیلئے خبردار کیا گیا، یکم نومبر سے وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکیوں کی گرفتاری اور جبری ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 10 اکتوبر سے پاکستان افغانستان بارڈر سے نقل و حرکت کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر ہو گی، یکم نومبر سے نقل و حرکت کی اجازت صرف پاسپورٹ اور ویزا پر دی جائے گی، تمام قسم کی دستاویزات سرحد پار سفر کیلئے غیر مؤثر اور غیر قانونی ہوں گی، یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے کاروبار، جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم نومبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کو رہائش دینے والے پاکستانی شہری یا کمپنی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزارت داخلہ کے زیرنگرانی ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، فورس میں قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس کے ارکان شامل ہوں گے، اس ٹاسک فورس کا مقصد جعلی شناختی کارڈ کے حامل لوگوں اور ان کی جعلی کاغذات پر بنی غیر قانونی جائیدادوں کو ضبط کرنا ہو گا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر